میئر لاہور مبشر جاوید کا شکاگو میں بین الاقوامی فورم سے خطاب

شکاگو ۔ 14 مارچ (اے پی پی) لاہور کے میئر مبشر جاوید نے لاہور کینال اور دریائے راوی کو ماحول دوست اور سیاحوں کےلئے پرکشش مقام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ اربن واٹر ویز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی کی خوشحالی کےلئے وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے تعاون سے …

شکاگو ۔ 14 مارچ (اے پی پی) لاہور کے میئر مبشر جاوید نے لاہور کینال اور دریائے راوی کو ماحول دوست اور سیاحوں کےلئے پرکشش مقام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقدہ اربن واٹر ویز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی کی خوشحالی کےلئے وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے تعاون سے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ یہ فورم شکاگو کے میئر راہم ایمانوئل اور پیرس کی میئر این ہیڈالگو کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے جس میں پانچ براعظموں کے 13بڑے شہروں کے میئرز نے شرکت کی۔ مبشر جاوید نے فورم میں دعوت پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دسمبر 2016ءمیں انتخابات کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔

Leave a Reply