پی ٹی ڈی سی اور ورلڈ بینک گروپ کے اشتراک سے 27 مئی کو پاکستان ٹورازم سمپوزیم اور ایکسپو منعقد ہو گا

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ورلڈ بینک گروپ کے اشتراک سے 27 سے 28 مئی تک دو روزہ پاکستان ٹورازم سمپوزیم اور ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ سیاحتی سمپوزیم کا موضوع سیاحت کے ذریعے قومی معیشت کی تعمیررکھا گیا ہے۔ اس موقع پر …

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ورلڈ بینک گروپ کے اشتراک سے 27 سے 28 مئی تک دو روزہ پاکستان ٹورازم سمپوزیم اور ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ سیاحتی سمپوزیم کا موضوع سیاحت کے ذریعے قومی معیشت کی تعمیررکھا گیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کی بھرپور سیاحتی صلاحیت کو ظاہر کرنے اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ، بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو بزنس روابط پیدا کرنے کے لئے ٹورازم ایکسپو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ سمپوزیم کے دوران پی سیاحت کی صنعت کی پائیدار ترقی، مستقبل کے روڈ میپ کی ترقی کے لیے 400 سے زائد قومی اور بین الاقوامی سیاحت کے پیشہ ور افراد، صنعت کے ماہرین اور فیصلہ ساز شرکت کریں گے۔ ترجمان نے کہا کانفرنس میں بطور مندوب شرکت کے خواہشمند https://bit.ly/4aS12GH لنک پرآن لائن رجسٹریشن اور مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 مئی 2024 ہے۔