لاہور ۔ 14 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں معیشت کے حوالے سے ایشیا کا کردار بہت اہم ہے،ایشیا معاشی طور پر گلوبل اکانومی کا انجن بنے گا اور دنیا کی جی ڈی پی کا 50فیصد سے زائد حصہ ایشیا پیدا کرے گا،پاکستان 2025 میں دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا جبکہ 2030میں اس …
وفاقی وزیر احسن اقبال کا انٹرنیشنل مارکیٹنگ کانگریس کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 14 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں معیشت کے حوالے سے ایشیا کا کردار بہت اہم ہے،ایشیا معاشی طور پر گلوبل اکانومی کا انجن بنے گا اور دنیا کی جی ڈی پی کا 50فیصد سے زائد حصہ ایشیا پیدا کرے گا،پاکستان 2025 میں دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا جبکہ 2030میں اس کا شمار دنیا کی20بڑی معیشتوں میں ہوگا اوریہ کینیڈا سے بڑی معیشت بن جائے گا، گوادر بندر گاہ کے تحت شہر کی ترقی ،ہوائی اڈے کی تعمیر،فری صنعتی زون کا قیام،سڑکوں کی تعمیر و دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے،اگلے 20 برسوں میں گوادر دنیا میں ایک لیڈنگ سمال پورٹ سٹی ہوگا،ہر کام کو سیاست کی نظر سے نہیں بلکہ قومی نقطہ نظر کے تحت کھلی آنکھ سے دیکھنا چاہیے ۔








