اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ جس میں ملکی صورتحال اور پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن ہونے کے ناطے پی آئی …
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کی ملاقات، ملکی صورتحال اور پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ جس میں ملکی صورتحال اور پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن ہونے کے ناطے پی آئی اے کی بحالی و ترقی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی و ترقی کے لئے ضروری ہے کہ پی آئی اے میں ہر سطح پر کرپشن کے خلاف مربوط اور منظم اقدامات کئے جائیں۔ سردار مہتاب احمد خان کی جانب سے پی آئی اے کے بعض معاملات میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری تفتیش و تحقیقات میں تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی۔








