اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پر امن،مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد مستحکم کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کیلئے جامع دو طرفہ رابطوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں معروف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل افغان وفد سے ملاقات میں کہی ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغان میڈیا کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پر امن،مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد مستحکم کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کیلئے جامع دو طرفہ رابطوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں معروف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل افغان وفد سے ملاقات میں کہی ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے وفد کو افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ پر امن،مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی،انسداد دہشت گردی،بارڈر منیجمنٹ،تجارت،ٹرانزٹ اور افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی غرض سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد مستحکم کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کیلئے جامع دو طرفہ رابطوں کی ضرورت ہے۔








