اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان اعتماد‘ دوستی اور تعاون سے عبارت خصوصی تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے یہ بات یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی سے منگل کو ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے مارچ 2015ءمیں یمن سے ہزاروں پاکستانی شہریوں کے کامیاب انخلاءمیں تعاون اور معاونت پر یمن کا …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان اعتماد‘ دوستی اور تعاون سے عبارت خصوصی تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے یہ بات یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالمالک عبدالجلیل المخلافی سے منگل کو ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے مارچ 2015ءمیں یمن سے ہزاروں پاکستانی شہریوں کے کامیاب انخلاءمیں تعاون اور معاونت پر یمن کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے یمن کے مصیبت زدہ افراد کے لئے انسانی ہمدردی کی بنا پر 10لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا بھی اعلان کیا اور برادر ملک یمن میں امن کی جلد بحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم نے یمن کے لئے پاکستان کی معاونت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔








