وفاقی حکومت نے ملک کا 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی

وفاقی حکومت نے ملک کا 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی کمیٹی کے اراکین میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا، چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید شامل ہیں،نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی …

وفاقی حکومت نے ملک کا 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی
کمیٹی کے اراکین میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا، چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی، ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید شامل ہیں،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی حکومت نے ملک کا 70 واں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ منگل کو یہاں نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے اراکین میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ محسن شاہنواز رانجھا، پی ٹی وی کے چیئرمین عطاءالحق قاسمی، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ اور لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید شامل ہیں۔ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے ڈائریکٹر کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔ کمیٹی تجاویز کیلئے تمام میڈیا چیفس اور سول سوسائٹی کے ارکان سے تعاون کرے گی۔ کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس ہوں گے جو 30 جون تک انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

Leave a Reply