اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے لئے مضبوط دستے تیار کریں، قائد اعظم گیمز ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کےلئے اہم کردار ادا کریں گی اور اس ایونٹ سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے، پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا کامیاب انعقاد کے …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا ”اے پی پی“ کو خصوصی انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے لئے مضبوط دستے تیار کریں، قائد اعظم گیمز ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کےلئے اہم کردار ادا کریں گی اور اس ایونٹ سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے، پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا کامیاب انعقاد کے بعد پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے کہ پاکستان ہر طرح انٹرنیشنل مقابلوں کےلئے محفوظ ملک ہے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے خصوصی انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اچھی اور مضبوط ٹیموں کا انتخاب کریں اور اس سلسلہ میں میرٹ کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمزکو بین الاقومی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے، ان کا کہنا ہے کہ وہ تین منصوبوں پر کام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے پہلے حصے کے مطابق کھلاڑیوں کو تحصیل اور ضلعی سطح سے اٹھا کر صوبائی سطح کے مقابلوں میں لانا ہے، دوسرے حصے میں ان کو قومی سطح پر لانا اور تیسرے حصے میں ان کو قومی سطح سے بین الاقومی سطح پر لے کر جانا ہے۔








