اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) بحرین کی پارلیمنٹ کے رکن محمد الحامدی نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمنٹ کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے‘ ایشیائی ممالک کو اپنے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مل کر چلنا پڑے گا۔ منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
بحرین کی پارلیمنٹ کے رکن محمد الحامدی کی اے پی پی سے گفتگو
مزید خبریں
اسلام آباد ۔14 مارچ(اے پی پی) بحرین کی پارلیمنٹ کے رکن محمد الحامدی نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمنٹ کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے‘ ایشیائی ممالک کو اپنے عوام کے مسائل کے حل کے لئے مل کر چلنا پڑے گا۔ منگل کو یہاں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے کمیٹی کے اجلاس کے افتتاحی سیشن کے موقع پر ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل مشترک ہیں اور انہیں حل کرنے کے لئے کوششیں بھی مشترکہ طور پر کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بالخصوص چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی کاوشوں کو ہم سراہتے ہیں۔








