اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):ملک میں سویابین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدپر100.27 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 132.16فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 232.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مارچ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر3.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں 8.02 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 36.31 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سویا بین آئل کی درآمدات کاحجم 304.42 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 2.056 ارب ڈالرمالیت کاپام آئل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.76 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدپر2.62 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔
مارچ میں پام آئل کی درآمدپر275.93 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوفروری میں220.83 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 183.22ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023میں پام آئل کی درآمدپر3.362ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیاگیاتھاْ