برفانی طوفان کی وجہ سے ٹرمپ نے جرمن چانسلر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو ملتوی کر دیا

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) امریکا کے شمال مشرقی علاقے میں برفانی طوفان کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان شین سپائسر نے کہا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان منگل کو ہونے والی میٹنگ کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا …

واشنگٹن ۔ 14 مارچ (اے پی پی) امریکا کے شمال مشرقی علاقے میں برفانی طوفان کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان شین سپائسر نے کہا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان منگل کو ہونے والی میٹنگ کو جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناءانجیلا مرکل نے کہا کہ جب وہ واشنگٹن جانے کے لئے ہوائی اڈہ کے راستے میں تھیںٹرمپ نے انہیں طوفان کی وجہ سے سفر ملتوی کرنے کے لئے فون کیا۔

Leave a Reply