غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار

119
F.I.A
F.I.A

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کے دوران افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلئے ۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں مجیب اللہ، حماد احمد، محمد انیس اور غلام عباس شامل ہیں ۔ ملزم مجیب اللہ نے ایجنٹ اور سہولتکاروں کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ملزمان کو پاسپورٹ آفس صدر کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ملزم مجیب اللہ کا اصل نام زرداد ہے اور تعلق افغانستان سے ہے۔ملزم چند ماہ قبل غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچا تھا۔ملزم اپنی والدہ کے علاج کے لئے پاکستان آیا تھا۔ملزم نے جعل سازی سے مجیب اللہ کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کیا۔ملزم کے قبضے سے امیراں بی بی کے نام سے شناختی کارڈ کی کاپی بھی برآمد ہوا ۔

دوران تلاشی دیگر ملزمان سے پاسپورٹ فیس کے چالان، شناختی کارڈز کی کاپیاں برآمدہوہیں ۔ ملزمان سے امیراں بی بی کا اصل شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈز، ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی برآمد ہوا ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔