کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی بہبود کیلئے کام کیا اور جمہوری اصولوں کو سربلند رکھا، مسلم لیگ (ن) کے نمائندے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سخت محنت اور سرگرمی سے کام کریں۔ منگل کو گورنر ہاﺅس کراچی میں مسلم لیگ (ن) کراچی کے ضلعی نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی گورنر ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کراچی کے نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات

مزید خبریں
کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی بہبود کیلئے کام کیا اور جمہوری اصولوں کو سربلند رکھا، مسلم لیگ (ن) کے نمائندے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سخت محنت اور سرگرمی سے کام کریں۔ منگل کو گورنر ہاﺅس کراچی میں مسلم لیگ (ن) کراچی کے ضلعی نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے باعث کراچی میں امن بحال ہو گیا ہے اور اس نے روشنیوں کے شہر کا اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے، کراچی میں امن نہ صرف شہر بلکہ سندھ اور پورے ملک کی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پانی کی فراہمی اور شہری ٹرانسپورٹ سمیت کراچی کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں اس لئے ہماری حکومت نے کراچی کے عوام کیلئے کے۔4 واٹر سپلائی پراجیکٹ، کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ، گرین لائن ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ اور لیاری ایکسپریس وے کا تحفہ دیا ہے۔








