اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ بہارہ کہو کے تاجروں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ہفتہ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سٹریٹ …
بہارہ کہو کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے سی ڈی اے ،این ایچ اے کردار ادا کریں،احسن بختاوری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ بہارہ کہو کے تاجروں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ہفتہ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی، پینے کے صاف پانی، پولیس سیکورٹی، لنک روڈز، کارپٹنگ کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ، پارکنگ لاٹس کی تعمیر پر بھی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ بہارہ کہو مارکیٹ کا دورہ کرکے پہلے تاجروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں اور پھر ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔احسن ظفر بختاوری نے یہ بات بہارہ کہو، سملی ڈیم اور ملحقہ علاقوں کے تاجروں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس نے راجہ زاہد دھنیال صدر مرکز انجمن تاجران بہارہ کہو کی قیادت میں چیمبر آف ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بہارہ کہو کے تاجروں کی بہتری کے لیے آئی سی سی آئی ان کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا اور اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے کو مارکیٹوں کے قریب انتہائی ضروری واش رومز بھی تعمیر کرنے چاہئیں اور مارکیٹ کی جگہوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنانا چاہیے۔اس موقع پر احسن ظفر بختاوری نے وفد کو بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے کرائے کے معاملات کے حل کے لیے آئی سی سی آئی کے احاطے میں کام کرنے والے ثالثی کونسل کے دفتر کی کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ چند دنوں میں نادرا سہولت مرکز کو بھی فعال کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر گروپ لیڈر بلیو ایریا یوسف راجپوت، صدر بلیو ایریا راجہ حسن اختر، صدر جناح سپر اسد عزیز، جنرل سیکرٹری جناح سپر عبدالرحمن صدیقی، گروپ لیڈر بلیو ایریا شاہ انور، پیٹرن ان چیف سمبلی ڈیم ٹی ڈبلیو اے نثار عباسی، آئی سی سی آئی کے کنوینر رورل ایریا ڈویلپمنٹ نوید عباسی چوہدری خالد، چوہدری عرفان، ذوالقرنین عباسی، چوہدری وسیم، چوہدر ی ناصر و دیگر بھی موجود تھے۔








