وزیراعظم محمد نواز شریف کی گورنر ہاﺅس کراچی میں معروف کاروباری افراد سے بات چیت

کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013ءمیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں دہشت گردی، اقتصادی تنزلی اور توانائی کی قلت سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا تاہم ہماری حکومت نے ان مسائل کو چیلنج سمجھتے ہوئے انتھک کام کیا اور ان تمام مسائل پر قابو پایا، آج اﷲ کے فضل اور ہماری حکومت کی سخت محنت سے پاکستان خوشحالی …

کراچی ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013ءمیں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں دہشت گردی، اقتصادی تنزلی اور توانائی کی قلت سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا تاہم ہماری حکومت نے ان مسائل کو چیلنج سمجھتے ہوئے انتھک کام کیا اور ان تمام مسائل پر قابو پایا، آج اﷲ کے فضل اور ہماری حکومت کی سخت محنت سے پاکستان خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ وہ منگل کو گورنر ہاﺅس کراچی میں معروف کاروباری افراد سے بات چیت کر رہے تھے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق لوٹ آئی ہیں، اس حوالہ سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بھی اعتراف کیا ہے، پاکستان اب کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور اقتصادی کامیابیوں کے نتیجہ میں مختلف معروف بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply