وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ”جمہوریت اور سماجی انصاف کے فروغ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کا کردار“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ”جمہوریت اور سماجی انصاف کے فروغ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کا کردار“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وژن 2025ءکے تحت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانا ہماری قومی پالیسی ہے، بین الاقوامی سطح پر …

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ”جمہوریت اور سماجی انصاف کے فروغ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کا کردار“ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وژن 2025ءکے تحت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانا ہماری قومی پالیسی ہے، بین الاقوامی سطح پر ہماری ذمہ داری ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کےلئے کام کریں، چاروں صوبوں سمیت ملک بھرمیں تعلیم، صحت اور دوسرے سماجی شعبوں میں کام ہو رہا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت پر بھی کام جاری ہے، خواتین نے ہر فورم پر اپنی کارکردگی کے ذریعے اپنے آپ کو منوایا ہے، وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور میں 1998ءمیں مردم شماری ہوئی تھی اور اب 19 سال بعد پھر ان کے دور حکومت میں مردم شماری ہو رہی ہے، اس سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور مستقبل کی پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام جمہوریت اور سماجی انصاف کے فروغ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے کردار کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم انسداد پولیو سیل کی چیئرپرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق، سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھیں۔

Leave a Reply