پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔15 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب 97 کروڑ 58 لاکھ 42 ہزار 65 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 9 کروڑ 91 لاکھ 41 ہزار 382 روپے کی کمی ریکارڈ کی …

کراچی ۔15 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب 97 کروڑ 58 لاکھ 42 ہزار 65 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 9 کروڑ 91 لاکھ 41 ہزار 382 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 470 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 232.34 پوائنٹس کی مندی سے 26010.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply