پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے ، عمران خان اور جہانگیر ترین نے استثنیٰ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان …

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے ، عمران خان اور جہانگیر ترین نے استثنیٰ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے استثنیٰ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مذکورہ ریفر نس گزشتہ برس الیکشن کمیشن کے پاس آیا، کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے جعل سازی اور اثاثے چھپانے کے حوالے سے پو چھا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں نے اپنی چوری کا اعتراف کیا اور الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ اس حوالے سے جواب طلبی کے اہل نہیں ہے کیوں کہ یہ چوری انتخابات لڑنے سے قبل کی گئی تھی۔طلال چوہدری نے کہا کہ دونوں کے پاس جائیداد،کالے دھن اور ملازموں کے نام جائیداد کا حساب نہیں ہے، عمران خان اور جہانگیر ترین نے استثنیٰ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے ۔

Leave a Reply