عالمی بینک پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کےلئے200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) عالمی بینک پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کےلئے200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا جس سے پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ عالمی بینک کے مطابق قرضہ کی منظوری کےلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار اورکلین انرجی پراجیکٹ کے منصوبہ پر300 ملین ڈالر کی لاگت …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) عالمی بینک پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے فروغ کےلئے200 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا جس سے پاکستان میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ عالمی بینک کے مطابق قرضہ کی منظوری کےلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار اورکلین انرجی پراجیکٹ کے منصوبہ پر300 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے۔ منصوبہ کےلئے گرین کلائمیٹ فنڈ بھی100 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں شفاف توانائی اور متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply