دفترخارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے کہاہے کہ بھارت کے جنگی عزائم،غیر معقول دفاعی تیاریاں اور بڑے پیمانے پر اسلحے کی درآمد سے خطے کی سلامتی اور امن کوسنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت کو بہت جلداحساس ہوگا کہ مذاکرات ہی خطے میں امن اور کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں، پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، افغانستان میں …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے کہاہے کہ بھارت کے جنگی عزائم،غیر معقول دفاعی تیاریاں اور بڑے پیمانے پر اسلحے کی درآمد سے خطے کی سلامتی اور امن کوسنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت کو بہت جلداحساس ہوگا کہ مذاکرات ہی خطے میں امن اور کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کا واحد زریعہ ہیں، پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جو پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ دفترخارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کویہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کہ پاکستان سمجھتاہے کہ خطے میں امن اور جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، بھارت کومتعدد بار دعوت دی گئی لیکن بھارت نے کسی مثبت اقدام کا جواب نہیںدیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جلد بھارت کو اس بات کااحساس ہوگا کہ مذاکرات ہی خطے میں امن اور کشمیر سمت تمام مسائل کا واحد زریعہ ہیں۔افغانستان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان علاقائی خوشحالی کے حصول کیلئے پر امن ہمسائیگی کا خواہاں ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت مقامی سیاست میں پاکستان کارڈ استعمال کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کے جنگی عزائم،غیر معقول دفاعی تیاریاں اور بڑے پیمانے پر اسلحے کی درآمد سے خطے کی سلامتی اور امن کوسنگین خطرات لاحق ہیں۔

Leave a Reply