پاکستان۔برازیل دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا مرحلہ،دونوں ممالک کا دفاعی تعاون،شہری ہوابازی ،سرمایہ کاری،تجارت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

پاکستان۔برازیل دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا مرحلہ،دونوں ممالک کا دفاعی تعاون،شہری ہوابازی ،سرمایہ کاری،تجارت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور برازیل نے دفاعی تعاون،شہری ہوابازی ،سرمایہ کاری،تجارت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں منعقدہ پاک ۔برازیل دو طرفہ …

پاکستان۔برازیل دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا مرحلہ،دونوں ممالک کا دفاعی تعاون،شہری ہوابازی ،سرمایہ کاری،تجارت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور برازیل نے دفاعی تعاون،شہری ہوابازی ،سرمایہ کاری،تجارت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں منعقدہ پاک ۔برازیل دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے مرحلے کے دوران پایا گیا۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل(امریکاز) شجاع عالم نے پاکستان جبکہ نائب سیکرٹری جنرل برائے ایشیاءپیسفک اور ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی،وسطی ایشیاءو پیسفک ایرے قنتیلا نے برازیلین وفد کی قیادت کی۔پاکستان میں برازیل کے سفیر کلاڈیو لینز بھی وفد کے ہمراہ تھے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مخصوص شعبوں میں مواقع کی نشاندہی کی۔خطے میں امن و سلامتی کی صورتحال بھی زیر بحث لائی گئی۔دونوں فریقوں نے بالخصوص تجارتی اور کاروباری شعبے اور دفاع ،تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply