امریک کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کی دھمکی

واشنگٹن ۔ 16 مارچ (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اگر اہم اصلاحات انجام نہیں دی گئیں تو امریکا اس کونسل سے نکل جائے گا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ کی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نکلنے کے بارے میں اپنی دھمکی کو عملی …

واشنگٹن ۔ 16 مارچ (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اگر اہم اصلاحات انجام نہیں دی گئیں تو امریکا اس کونسل سے نکل جائے گا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ کی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نکلنے کے بارے میں اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کے بارے میں پختہ عزم رکھتی ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مدافع گروہوں کے نام اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ امریکہ، ایک ایسی کونسل میں رکنیت رکھنے کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے جس میں چین، مصر اور سعودی عرب جیسے ممالک بھی شامل ہیں جنکا انسانی حقوق کا ریکارڈ پہلے ہی اچھا نہیں ہے۔

Leave a Reply