ویلنگٹن ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم عبدالحسیم خان کی زیر قیادت پہلے ہی نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے اور دورہ نیوزی لینڈ کے دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز آج جمعہ سے ہو …
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ (آج)کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ویلنگٹن ۔ 16 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم عبدالحسیم خان کی زیر قیادت پہلے ہی نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے اور دورہ نیوزی لینڈ کے دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ہاکی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز آج جمعہ سے ہو گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 18 مارچ، تیسرا میچ 20 مارچ، چوتھا میچ 22 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مارچ کو کھیلا جائے گا۔








