نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان باہمی مفاہمت کی جانب ہونے والی پیش رفت بھی شامل تھی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ یہ مثبت پیش رفت خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔دونوں فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔