لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 225 ویں روز 7.81 ملین روپے سے زائد کی وصولی

38
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

لاہور۔22مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 225 ویں روز 81نادہندگان سے 7.81ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی12 نادہندگان سے 0.83ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 6 نادہندگان سے 0.71ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی14نادہندگان سے 1.63ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی7نادہندگان سے 0.24ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی13نادہندگان سے 0.41ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی11 نادہندگان سے 2.61 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 4 نادہندگان سے 0.42ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی14 نادہندگان سے 0.96 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ225روز سے جاری مہم کے دوران 103601ڈیفالٹرز سے 4ارب63کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 15047نادہندگان سے 669.38ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13622نادہندگان سے 990.04ملین جبکہ سینٹرل سرکل میں 11748نا دہندگان سے 655.57ملین اور سائوتھ سرکل میں 6147نادہندگان سے 275.75ملین کی ریکوری کی گئی ہے ،اسی طرح ننکانہ سرکل میں 8988نادہندگان سے 438.04 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12097نادہندگان سے 622.82 ملین کی ریکوری کی گئی،

اوکاڑہ سرکل میں 16420نادہندگان سے 378.93ملین جبکہ قصور سرکل میں 19532نا دہندگان سے 595.34ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔