چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی سینیٹر رزینہ عالم خان کا ادارہ جاتی جائزہ اور اعلیٰ انتظامی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ صنفی مساوات کے ساتھ معیاری تعلیم تک بچوں کی رسائی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے مواقع پیدا کئے جا سکیں، بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری اور انفرادی و معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ وہ …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ صنفی مساوات کے ساتھ معیاری تعلیم تک بچوں کی رسائی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے مواقع پیدا کئے جا سکیں، بچوں کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری اور انفرادی و معاشرتی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ادارہ جاتی جائزہ اور اعلیٰ انتظامی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے بدقسمتی سے تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی جس کے نتیجہ میں ملک میں ناخواندہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے ملک میں تعلیم کی مضبوط بنیاد کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور تعلیمی نظام کی بہتری پر بھرپور توجہ دی ہے۔ ان اقدامات کے نتیجہ میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد 24 ملین سے کم ہو کر 22.6 ملین تک آ گئی ہے اور گذشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری سکولوں میں داخلوں کی شرح 72 فیصد سے بڑھ کر 77 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply