اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس میں گزشتہ 70 برس سے بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کا تعلیم کے میدان میں تعاون خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے مابین اکیڈیمک اور صنعتی رابطوں کے باعث پاکستان کا اعلیٰ تعلیم اور تجارت کے شعبے فرانس کے اکیڈیمک اور کمرشل …
وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن کا ایچ ای سی میں فرانس کا دن منانے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور فرانس میں گزشتہ 70 برس سے بہترین تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کا تعلیم کے میدان میں تعاون خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے مابین اکیڈیمک اور صنعتی رابطوں کے باعث پاکستان کا اعلیٰ تعلیم اور تجارت کے شعبے فرانس کے اکیڈیمک اور کمرشل سیکٹر کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں سے مستفید ہو سکیںگے۔ جمعرات کو یہاں ایچ ای سی میں فرانس کا دن منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بہترین تعلیم اور باہمی رضا مندی کے مقاصد کےلئے اساتذہ اور طلباءکے تبادلہ کے پروگرام اور تحقیق میں تعاون بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی تبادلہ کے پروگرام سفارتی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں، پاکستان کے تمام ممالک سے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم نمو کےلئے تعاون چاہتے ہیں، کوئی بھی ملک تنہا رہ کر ترقی نہیں کر سکتا۔








