ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,200 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار کا ہوگیا

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں6,200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,315 روپے کی کمی …

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 6,200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں6,200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگیا ہے

جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 5,315 روپے کی کمی سے 212,791 روپے سے کم ہو کر 207,476 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 195,059 روپے سے کم ہو کر 190,186 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 2,800 روپے ہو گئی اور دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کی کمی کے بعد 2,400.54 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,415 ڈالر سے کم ہو کر 2,355 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں