اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) ادارہ فروغ قومی زبان (مقتدرہ) کے زیراہتمام ممتاز محقق اور اقبال شناس ڈاکٹر ایوب صابر کے اعزاز میں ”تقریب پذیرائی“ ادارہ فروغ قومی زبان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مشیر برائے وزیراعظم قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کی۔ ممتاز محقق، دانشور اور اقبال شناس پروفیسر فتح محمد ملک مہمان خصوصی تھے۔ افتخار عارف (ڈائریکٹر جنرل)، ڈاکٹر ایوب …
علامہ اقبال کی شخصیت اتنی ہمہ جہت اور اتنی آفاقی ہے کہ اسے پرکھنے پر آجائیں تو نہ جانے کتنے پہلو نکلیں گے، علامہ اقبال نے خود اپنے بارے میں کہا تھاکہ اقبال بھی اپنے آپ سے آگاہ نہیں‘ عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) ادارہ فروغ قومی زبان (مقتدرہ) کے زیراہتمام ممتاز محقق اور اقبال شناس ڈاکٹر ایوب صابر کے اعزاز میں ”تقریب پذیرائی“ ادارہ فروغ قومی زبان میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مشیر برائے وزیراعظم قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی نے کی۔ ممتاز محقق، دانشور اور اقبال شناس پروفیسر فتح محمد ملک مہمان خصوصی تھے۔ افتخار عارف (ڈائریکٹر جنرل)، ڈاکٹر ایوب صابر، ڈاکٹر طالب حسین سیال، ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی، ڈاکٹر راشد حمید، پروفیسر ریاض احمدنے اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کی نظامت ممتاز شاعر محبوب ظفر نے کی۔ تقریب کے صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت اتنی ہمہ جہت اور اتنی آفاقی ہے کہ اسے پرکھنے پر آجائیں تو نہ جانے کتنے پہلو نکلیں گے، علامہ اقبال نے خود اپنے بارے میں کہا تھاکہ اقبال بھی اپنے آپ سے آگاہ نہیں۔ علامہ اقبال کی ساری جہتیں ہمہ گیر ہیں، ان کا تجزیہ اور جائزہ لینا بہت مشکل ہے، اس کےلئے بہت سارے زمانے چاہئیں۔ علامہ اقبال نے برسوں پہلے افغانستان کے بارے میں کہا تھا کہ اگر ایشیا میں بے چینی ختم کرنی ہے اور امن لانا ہے تو افغانستان میں امن لانا ہو گا۔








