چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بیجنگ میں چین کے سیاسی و فوجی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ پاک فوج علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو بیجنگ میں چین کے سینئر سیاسی و فوجی قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کہی۔۔بات چیت کے دوران علاقائی سلامتی،دفاعی تعاون،معیشت اورباہمی دلچسپی کو امور پر تبادلہ خیال کیا …

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ پاک فوج علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے مثبت کردار جاری رکھے گی۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو بیجنگ میں چین کے سینئر سیاسی و فوجی قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کہی۔۔بات چیت کے دوران علاقائی سلامتی،دفاعی تعاون،معیشت اورباہمی دلچسپی کو امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جو چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ میں ہیں ،جمعرات کو چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی،نائب چیئر مین سنٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان چانگ لونگ،چیف آف جوائنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ جنرل فان فونگ ہوئی اور کمانڈر پیلپز لبریشن آرمی(پی ایل اے)جنرل لی ژو چنگ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply