انسداد منشیات فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 324 کلو منشیات برآمد ، 15 ملزمان گرفتار

104
6 arrested
6 arrested

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):انسداد منشیات فورس (اے این ایف ) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 مختلف کارروائیوں میں 324 کلو منشیات برآمد کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اے این ایف کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اے این ایف کی ٹیم نے کراچی میں ایک کوریئر آفس میں جاپان بھیجے جانے والے پارسل سے 27 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 900 گرام آئس برآمد کر لی گئی ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان سے 138.8 کلو چرس، 14 کلو افیون اور 10 کلو آئس برآمد کر لی، 26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب دو کاروائیوں میں 5 خواتین سمیت 6 ملزمان سے 4.8 کلو افیون اور 91.2 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ اورنگی ٹائون کراچی میں 2 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

غوری ٹاؤن روڈ اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 16.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔سہراب گوٹھ کراچی میں ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔