اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ 20 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، اسلام آباد، …
قومی پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ 20 مارچ سے شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپئن شپ 20 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔








