انسداد منشیات سنٹر نشے کے عادی افراد کو کارآمد شہری بنانے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے،سی پی او ملتان

171

ملتان ۔ 29 مئی (اے پی پی):سی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا ادارہ انسداد منشیات سینٹر نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے و چئیرمین مانیٹرنگ کمیٹی سلمان نعیم کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا ۔ ادارے کی انچارج سمیرا ستار نے ڈی آر سی کے ووکیشنل بلاک اور دیگر مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا اور بریفننگ دی۔ دوران وزٹ سی پی او نے ادارہ میں مقیم مریضوں سے بات چیت کی اور ان کو دی جانے والی طبی سہولیات سمیت قیام و طعام و دیگر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی شبینہ کریم، ایس ایس پی انویسٹی گیسن رانا محمد اشرف اور چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔