تہران ۔ 18 مارچ (اے پی پی) ایرانی عدلیہ نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو دوسری مرتبہ جیل بھیج دیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ فائزہ ہاشمی کو ریاست مخالف پراپگینڈا اور عدلیہ و فوج کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے کے لیے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔55 سالہ ہاشمی کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 21 دن …
ایران،سابق صدر کی بیٹی کو دوسری مرتبہ قید کی سزا
مزید خبریں
تہران ۔ 18 مارچ (اے پی پی) ایرانی عدلیہ نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو دوسری مرتبہ جیل بھیج دیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ فائزہ ہاشمی کو ریاست مخالف پراپگینڈا اور عدلیہ و فوج کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے کے لیے چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔55 سالہ ہاشمی کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 21 دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔








