یمن کے قریب 42 صومالی تارکین وطن ہلاک،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 18 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک ذیلی ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر کے قریب آبنائے باب المندب سے گزرنے والی ایک کشتی پر حملے میں 42 صومالی مہاجرین ہلاک ہو ئے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکینِ وطن کے پاس سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی مہیا کردہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔حوثی باغیوں کے مطابق یہ مہاجرین ایک فضائی …

اقوام متحدہ ۔ 18 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک ذیلی ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر کے قریب آبنائے باب المندب سے گزرنے والی ایک کشتی پر حملے میں 42 صومالی مہاجرین ہلاک ہو ئے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکینِ وطن کے پاس سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی مہیا کردہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔حوثی باغیوں کے مطابق یہ مہاجرین ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

Leave a Reply