منیلا ۔ 18 مارچ (اے پی پی) فلپائن کی فوج نے جنوبی صوبے ماگوئنداناو میں دو دنوں کے دوران جاری رہنے والی عسکری کارروائی میں 10 جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ اس عسکری آپریشن میں زمینی دستوں کے ساتھ فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔ فوجی بیان کے مطابق اس کارروائی میں شدت پسند گروہ کا ایک مقامی بمبار اور ایک …
فلپائن، فوجی کارروائی میں 10 جنگجو ہلاک

مزید خبریں
منیلا ۔ 18 مارچ (اے پی پی) فلپائن کی فوج نے جنوبی صوبے ماگوئنداناو میں دو دنوں کے دوران جاری رہنے والی عسکری کارروائی میں 10 جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ اس عسکری آپریشن میں زمینی دستوں کے ساتھ فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔ فوجی بیان کے مطابق اس کارروائی میں شدت پسند گروہ کا ایک مقامی بمبار اور ایک غیر ملکی رہنما بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ان مشتبہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں جنگجووں سے ہتھیار اور بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔








