اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دولت مشترکہ کے بنیادی اقدار کو اجاگر کرنے میں ایکشن گروپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن ، ترقی اورجمہوریت کے فروغ میں دولت مشترکہ اور ان سے وابستہ تنظیموںکے کردار کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔لندن سے موصول ایک پیغام کے مطابق امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر نے یہ بات …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا لندن میں دولت مشترکہ وزارتی ایکشن گروپ کے 50ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دولت مشترکہ کے بنیادی اقدار کو اجاگر کرنے میں ایکشن گروپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن ، ترقی اورجمہوریت کے فروغ میں دولت مشترکہ اور ان سے وابستہ تنظیموںکے کردار کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔لندن سے موصول ایک پیغام کے مطابق امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر نے یہ بات لندن میں دولت مشترکہ وزارتی ایکشن گروپ کے پچاسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے دولت مشترکہ سیکرٹریٹ اور رکن ملکوں کے درمیان مسلسل رابطے کی اہمیت پر زوردیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی مشیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔قبرص کے وزیر خارجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں دولت مشترکہ کے مختلف رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ اور مشیروں نے شرکت کی۔دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ نے وفود کو جمہوری عمل کو مستحکم کرنے کی غرض سے رکن ملکوں کیساتھ مسلسل رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔








