کولمبو ۔ 18 مارچ (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم کی 100 ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا لئے اور اسے بنگال ٹائیگرز کے خلاف مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، دیمتھ کرونارتنے نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ …
بنگلہ دیش کی 100ویں ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم، سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا کر مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
کولمبو ۔ 18 مارچ (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم کی 100 ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 268 رنز بنا لئے اور اسے بنگال ٹائیگرز کے خلاف مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، دیمتھ کرونارتنے نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر بنگلہ دیشی باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، کرونارتنے 126 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ٹیل اینڈرز بنگلہ دیشی باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے اور وہ ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، دلروون پریرا 26 اور سرنگا لکمل 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 جبکہ مہدی حسن اور تیج الاسلام نے ایک، ایک وکٹ لی۔








