وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو کی ملاقات

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مقامی ہوٹل میں تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کے دورے سے پاکستان …

لاہور۔18 مارچ(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مقامی ہوٹل میں تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر معزز مہمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کے دورے سے پاکستان اور تاتارستان کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔ ہمیں اپنے باہمی رشتوں اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے 1999 میں تاتارستان کا دورہ کیا تھا اور اس وقت آپ وزیراعظم تھے۔

Leave a Reply