پی ٹی آئی کی قیادت اسی الیکشن کمیشن کی تعریف کر رہی ہے جس پر وہ ماضی میںکیچڑ اچھالتی رہی ہے‘ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔18 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسی الیکشن کمیشن کی تعریف کر رہی ہے جس پر وہ ماضی میںکیچڑ اچھالتی رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں پر کیچڑ اچھالنا اور ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال پی …

اسلام آباد ۔18 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسی الیکشن کمیشن کی تعریف کر رہی ہے جس پر وہ ماضی میںکیچڑ اچھالتی رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں پر کیچڑ اچھالنا اور ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال پی ٹی آئی کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ دئیے جانے پر اب وہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے پھر رہے ہیں حالانکہ ماضی میں تو الیکشن کمیشن کے متعلق ان کے ریمارکس سب جانتے ہیں۔

Leave a Reply