ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق

114
Firing
Firing

باجوڑ ۔ 05 جون (اے پی پی):ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج بروز بدھ تحصیل خار کے عنایت کلی بازار کے شاہ ولی مارکیٹ میں پیش آیا ۔

حکام کے مطابق پولیس سپاہی ولی خان مارکیٹ میں خریداری کررہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جان بحق ہوگیا ۔ حکام نے مقامی دکانداروں کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے ۔ حکام کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔