موغا دیشو ۔ 21 مارچ (اے پی پی) صومالیہ کے جنوبی حصے جوبالینڈ میں 2 دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک سے ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کے باعث 26 افراد اورجانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک ہو چکی ہے جبکہ فصلوں کی پیدوار کم ہونے کے …
صومالیہ کے جنوبی حصے جوبالینڈ میں 26 افراد بھوک سے ہلاک

مزید خبریں
موغا دیشو ۔ 21 مارچ (اے پی پی) صومالیہ کے جنوبی حصے جوبالینڈ میں 2 دنوں سے بھی کم وقت کے دوران کم از کم 26 افراد بھوک سے ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالیہ سمیت خطے کے دیگر ممالک شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کے باعث 26 افراد اورجانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی ہلاک ہو چکی ہے جبکہ فصلوں کی پیدوار کم ہونے کے سبب 62لاکھ افراد خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ یہ تعداد ملک کی کل آبادی کا قریب نصف بنتی ہے۔







