105

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):مالی سال 2024-25ء کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 14 سو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

بدھ کو پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے 950 ارب روپے کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے دوران 14 سو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جن کا تناسب گزشتہ مالی سال سے 47.4 فیصد بنتا ہے۔ حکومت نے آئندہ مالی سال میں انفراسٹرکچر کے شعبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے 857 ارب روپے جن میں 74.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انرجی سیکٹر میں 253 ارب روپے جن کا تناسب 212.3 فیصد، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کیلئے 305 ارب روپے جن کا تناسب 15.1 فیصد، واٹر کے شعبے کیلئے 206 ارب روپے جن کا تناسب 106 فیصد، فزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ 93 ارب روپے جن کا تناسب 102 فیصد، سوشل سیکٹر کیلئے 243 ارب روپے ،

ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کیلئے 37 ارب روپے جن کا تناسب 54.2 فیصد، ایجوکیشن سمیت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 93 ارب روپے جن کا تناسب 10.7 فیصد، ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 75 ارب روپے دیگر منصوبوں کیلئے 38 ارب روپے سپیشل ایریاز اے جے کے جی بی کیلئے 75 ارب جن کا تناسب 23 فیصد، خیبرپختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کیلئے 70 ارب جن کا تناسب 20.7 فیصد، سائنس اینڈ آئی ٹی سیکٹر کیلئے 79 ارب جن کا تناسب 132.4 فیصد، گورننس کیلئے 26 ارب جن کا تناسب 116.7 فیصد، پروڈکشن سیکٹر کیلئے 50 ارب جن کا تناسب 2 فیصد، فوڈ اینڈ ایگریکلچر کیلئے 42 ارب، انڈسٹریز کیلئے 8 ارب جن کاتناسب 60 فیصد ہے۔