روسی بیڑے کا دورہ کیوبا ،امریکانے علاقے میں جنگی جہاز بھیج دیئے

واشنگٹن ۔14جون (اے پی پی):روسی بحری بیڑے کا کیوبا کے دورے کے دوران فلوریڈا کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور سے گزرنےپر امریکی بحریہ نے علاقے میں جنگی جہاز اور طیارے روانہ کر دیئے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق امریکا کی شمالی کمان نارتھ کوم نے بتایا کہ روسی بیڑے کی سرگرمیاں دیکھنے کےلیے علاقے میں 3 متحارب بحری جہاز اور ایک مشاہداتی طیارہ روانہ کیا گیا تھا۔بیان میں کہا …

واشنگٹن ۔14جون (اے پی پی):روسی بحری بیڑے کا کیوبا کے دورے کے دوران فلوریڈا کے ساحل سے 50 کلومیٹر دور سے گزرنےپر امریکی بحریہ نے علاقے میں جنگی جہاز اور طیارے روانہ کر دیئے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق امریکا کی شمالی کمان نارتھ کوم نے بتایا کہ روسی بیڑے کی سرگرمیاں دیکھنے کےلیے علاقے میں 3 متحارب بحری جہاز اور ایک مشاہداتی طیارہ روانہ کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ کیوبا اور روس کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات استوار ہیں،روسی بیڑہ جوہری اسلحے سے پاک تھاجس پر اس نےعلاقے میں کسی قسم کا خطرہ محسوس نہیں ہونے دیا،

دوست ممالک کی جانب سے اس طرح کے دورے معمول اور عالمی قوانین کےعین مطابق ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ کیوبا کے امور خارجہ نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا کہ روس کے تین بحری جہاز اور ایک جوہری آبدوز ہوانا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوں گے۔