اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر214 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر1.622 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 214 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات …
موبائل فونز کی درآمدات میں 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر214 فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر214 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات پر1.622 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 214 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 516 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مئی 2024 میں موبائل فونزکی درآمدات پر159 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 268فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 43 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اپریل کے مقابلہ میں مئی میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں میں دو فیصدکی کمی ہوئی، اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات پر161ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا جومئی میں کم ہوکر159 ملین ڈالرہوگیا۔








