اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے فنانس بل 2024 میں کاروباری اور تکنیکی بے قاعدگیوں کاجائزہ لینے کیلئے دوکمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں کمیٹیاں فنانس بل 2024 میں کاروباری اور تکنیکی بے قاعدگیوں کا جائزہ لیں گی اور انہیں دور کرنے کے لئے سفارشات پیش کریں گی۔ اناملی کمیٹی بزنس کی سربراہی ایف …
فنانس بل 2024 میں کاروباری اور تکنیکی بے قاعدگیوں کاجائزہ لینے کیلئے دوکمیٹیاں تشکیل دیدی گئی، دونوں کمیٹیاں 20 جون 2024 تک اپنی سفارشات پیش کریں گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے فنانس بل 2024 میں کاروباری اور تکنیکی بے قاعدگیوں کاجائزہ لینے کیلئے دوکمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں کمیٹیاں فنانس بل 2024 میں کاروباری اور تکنیکی بے قاعدگیوں کا جائزہ لیں گی اور انہیں دور کرنے کے لئے سفارشات پیش کریں گی۔
اناملی کمیٹی بزنس کی سربراہی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ اور آپٹیما کے پیٹرن گوہر اعجاز کریں گے۔جبکہ شریک چیئرپرسن ممبر کسٹمز (پالیسی) اشہد جواد اور ممبر آئی آر پالیسی آمنہ فیض بھٹی ہوں گے۔ اناملی کمیٹی ٹیکنیکل کی صدارت کے پی ایم جی کے منیجنگ پارٹنر عدنان رضوی کریں گے۔
ممبر کسٹمز (پالیسی) اشہد جواد اور ممبر آئی آر پالیسی آمنہ فیض بھٹی اناملی کمیٹی ٹیکنیکل میں بھی شریک چیئرپرسن ہوں گے۔ کمیٹیوں کے دیگر اراکین میں مختلف چیمبرز آف کامرس اور تجارتی اداروں کے ممتاز تاجر بھی شامل ہیں۔ دونوں کمیٹیاں 20 جون 2024 تک اپنی سفارشات پیش کریں گی۔








