متحدہ عرب امارات میں 77واں یوم پاکستان قومی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی عکاسی کی گئی

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں 77واں یوم پاکستان قومی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی عکاسی کی گئی۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم لہرانے کی تقاریب ہوئیں۔ سب سے اہم تقریب برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی …

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں 77واں یوم پاکستان قومی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی عکاسی کی گئی۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کے احاطے میں قومی پرچم لہرانے کی تقاریب ہوئیں۔ سب سے اہم تقریب برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی عکاسی کیلئے تھی۔ دبئی فاﺅنٹین کے مقام پر پرائم ٹائم کے دوران تین منٹ کیلئے پاکستانی پرچم کو برج خلیفہ پر ڈسپلے کیا گیا، جس کے ذریعے متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کا آغاز سفیر معظم احمد خان کی جانب سے قومی پرچم لہرا کر کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے قومی دن کے حوالے سے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply