مسام پراجیکٹ ،یمن میں مزید 645 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا

صنعا۔25جون (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت یمن کے مختلف علاقوں میں جون کے تیسرے ہفتے کے دوران حوثیوں کی نصب کردہ مزید 645 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیاہے۔ اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے علاقوں ماریب، الحدیدہ، عدن، شبوہ، تعز اور دیگر علاقوں میں سے593 بغیر دھماکے کی …

صنعا۔25جون (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت یمن کے مختلف علاقوں میں جون کے تیسرے ہفتے کے دوران حوثیوں کی نصب کردہ مزید 645 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیاہے۔ اردو نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے یمن کے علاقوں ماریب، الحدیدہ، عدن، شبوہ، تعز اور دیگر علاقوں میں سے593 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،46 ٹینک شکن بارودی سرنگیں اور 6 دیسی ساختہ ڈیوائسزکو تباہ کیا ۔

رواں سال جون میں اب تک 3 ہزار 455 بارودی سرنگوں کوناکارہ بنایا جا چکا ہے۔ 2018 میں مسام پراجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی 4 لاکھ 48 ہزار313 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔مسام پراجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے۔مسام پراجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں سے بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔