چین ، سیلابی ریلوں سے اموات بڑھ کر 5 ہو گئیں

بیجنگ ۔25جون (اے پی پی):چین کے صوبہ ہنان کی کائونٹی یوآن لنگ میں بارش کے باعث سیلابی ریلوں سے اموات بڑھ کر 5 ہو گئیں۔ شنہوا کے مطابق کاؤنٹی کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز 4 افراد کی موت اور ایک کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ منگل کی صبح لاپتہ شخص کی نعش برآمد ہونے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے …

بیجنگ ۔25جون (اے پی پی):چین کے صوبہ ہنان کی کائونٹی یوآن لنگ میں بارش کے باعث سیلابی ریلوں سے اموات بڑھ کر 5 ہو گئیں۔ شنہوا کے مطابق کاؤنٹی کے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز 4 افراد کی موت اور ایک کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ منگل کی صبح لاپتہ شخص کی نعش برآمد ہونے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق یوآن لنگ کائونٹی میں پیر کی صبح دو بجے سے آٹھ بجے تک 337.8 ملی میٹر ریکارڈ بارش ہوئی جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور کئی نشیبی علاقے سیلابی پانی جمع ہو گیا۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔