چین نے پیرس اولمپکس کے لیے باسکٹ بال روسٹرز کا اعلان کر دیا

بیجنگ۔26جون (اے پی پی):چین باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے بدھ کو پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں باسکٹ بال ایونٹ کے لئے قومی مرد اور خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ۔16رکنی خواتین کے باسکٹ بال ٹیم وانگ سیو، لی یورو، لی مینگ، لی یوان، ژانگ رو، وو ٹونگ ٹونگ، لوو ژینیو، جن وینا، تانگ زیٹنگ، تانگ یو، سن مینگران، ہوانگ سیجنگ، ہان سو، یانگ لیوئی، یانگ شویو اور پین زینکی …

بیجنگ۔26جون (اے پی پی):چین باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے بدھ کو پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں باسکٹ بال ایونٹ کے لئے قومی مرد اور خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ۔16رکنی خواتین کے باسکٹ بال ٹیم وانگ سیو، لی یورو، لی مینگ، لی یوان، ژانگ رو، وو ٹونگ ٹونگ، لوو ژینیو، جن وینا، تانگ زیٹنگ، تانگ یو، سن مینگران، ہوانگ سیجنگ، ہان سو، یانگ لیوئی، یانگ شویو اور پین زینکی پر مشتمل ہے۔

خواتین کے 3x 3 باسکٹ بال ایونٹ کے لیے، منتخب کھلاڑیوں میں وان جیوان، وانگ لیلی، ژانگ زیٹنگ، چن یوجی، چن مِنگلنگ اور ہوانگ کون شامل ہیں۔چین کی مردوں کی 3×3باسکٹ بال ٹیم ژو یوآنبو، ژانگ ننگ، ژاؤ جیرین، یان پینگ، گو ہانیو اور لو وینبو پر مشتمل ہے۔پیرس اولمپکس گیمز 2024شیڈول کے مطابق چین کی خواتین باسکٹ بال ٹیم 28 جولائی کو اپنے افتتاحی میچ میں سپین کا مقابلہ کرے گی۔مردوں اور خواتین کے 3x 3باسکٹ بال مقابلے 30 جولائی سے 5 اگست تک پیرس کے پلیس ڈی لا کنکورڈ میں ہوں گے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں